سلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ اور سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیرصدارت ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی ظفر اقبال نے بریفنگ میںبتایا کہ ایفرو (EHFPRO)نے پراجیکٹ پر 14سالوں سے تعمیراتی کام التوا کا شکار رکھا ہے، اس وجہ سے اتھارٹی نے ایفرو کا کام بند کر دیا، قانونی تقاضے پورے ہونے پر اتھارٹی خود کام مکمل اور الاٹیز کو جلد قبضہ دینے کا پراسس کرے گی۔ ہاؤسنگ اتھارٹی نے منصوبے کا مکمل کنٹرول لے لیا ہے، بورڈ نے فیصلے کو سراہا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ایفرو کا جلد از جلد آڈٹ مکمل کیا جائے۔ جے وی رولز سے متعلق اس امر پر غور کیا گیا کہ زمین فراہم کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور ان کیلئے زمین فراہم کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جائے۔ اس مقصد کے تحت اتھارٹی کے قواعد و ضوابط میں ضروری ترامیم کی گئیں تاکہ تمام ممکنہ مسائل کو حل کیا جاسکے۔
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
|
|