ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب روپے سے زائد فنڈز &
12-3-2025
لاہور( سیاسی نمائندہ )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 4ترقیاتی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 7ارب 96کروڑ 83 لاکھ 22ہزار روپے کی منظوری دیدی۔ نارووال میں چل سے ڈھولن موڑ براستہ نونار مسلمانیہ قلعہ احمد آباد (فیز I، فیزII)روڈ کی تعمیر کیلئے 1ارب 4کروڑ 80لاکھ روپے ، ملتان میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی بلڈنگ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1ارب 11کروڑ 64لاکھ 92ہزار روپے مختص کئے گئے