راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی کینٹ بورڈ نے کینٹ کے بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کے بعد تجاوزات کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیاہے اور با ر بارہونے والی تجاوزا ت کو روکنے کے لیے بازاروں میں سرو یلنس ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔۔۔
جوکہ مسلسل نگرانی پر مامور رہیں گی۔یہ فیصلہ پیدل چلنے اورٹریفک کے بہاؤکو برقراررکھنے کیلئے کیاگیاہے ۔ اہم سٹرکوں اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک کردیاگیا ہے ،عابد مجید روڈ، رینج روڈ کے علاقوں میں تجاوزا ت کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے ۔ سی ای او سیدعلی عرفان رضو ی نے کہاکہ جن بازاروں سے تجاوزات کو کلیئر کروالیاگیاہے وہاں اضافی عملہ تعینات کیاجا ئے ۔
|
|