ڈی سی کا دریائے راوی و اطراف میں صفائی اقدام&
11-3-2025
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کلین مشن کو کامیاب بنانے کے لئے ڈی سی سید موسیٰ رضا نے جاوید پارک کالا خطائی روڈ، دریائے راوی و اطراف میں صفائی اقدامات و تجاوزات کا جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر بھی ہمراہ تھے۔ ڈی سی نے کہا دریائے راوی کے اطراف میں صفائی و تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی سی نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایات کیں کہ شہر بھر میں گندگی کے پوائنٹس کی فی الفور نشاندہی کی جائے۔