ترامڑی چوک ہسپتال کی تعمیر 1ماہ میں شروع کرن&
10-3-2025
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت ایک ماہ کے اندر ترامڑی چوک ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کرے بصورت دیگر جماعت اسلامی رمضان کے بعد بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ دارالحکومت میں صحت کے حوالے سے چار مختلف نظام چل رہے ہیں، چاروں نظام کیلئے الگ بجٹ ہونے کے باوجود صحت عامہ کی صورت حال انتہائی ابتر ہے، شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں کسی قسم کی کوئی جدید سہولت میسر نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ لہتراڑ روڑ پر کوئی ایسا ہسپتال نہیں جہاں مقامی لوگ اپنا علاج کروا سکیں۔ ترامڑی میں ہسپتال کے نام پر زمین خریدی گئی لیکن تاحال کوئی عمارت تعمیر نہیں کرائی گئی۔ مختلف ادوار میں بجٹ منظور ہونے کے باوجود نو سال تک کوئی تعمیر شروع نہیں ہو سکی۔ سعودی حکومت کی خواہش کے باوجود ہسپتال کو تعمیر نہ کرانا سوالیہ نشان ہے۔ سرکاری ہسپتالوں پمز، پولی کلینک کی حالت نہایت ابتر، یہاں کرپشن عروج پر ہے۔ روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں