ایگزیکٹو بورڈ FGEHAکا ایفرو پراجیکٹ انتظامیہ ک
8-3-2025
سلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایفرو پراجیکٹ انتظامیہ کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہو ئے مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں کیسا تھ معاہدہ ختم کر نیکی منظوری دے دی۔ اتھارٹی کے پراجیکٹ لائف سٹائل ریذ یڈنشیا (EHFPRO) کا آغاز 2017 میں کیا گیا تھا جس کی تکمیل جولائی 2020 میں متوقع تھی، FGEHA نے 2010 میں ایک ابتدائی معاہدہ کیا تھا مگر عوامی و نجی شراکت داری کے تحت اس منصوبے کو 2017 میں دوبارہ لانچ کیا گیا۔ یہ منصوبہ اسلام آباد کے سیکٹر G-13 اور G-14 میں 15 ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے ،یہاں سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کے لیے 3,273 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جانے تھے تاہم کمرشل ایریا کی تعمیر کا کام بنیاد سے آگے نہ بڑھ سکا۔ FGEHA کے ایگزیکٹو بورڈ نے مشترکہ منصوبے کے شراکت داروں کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے متبادل تجاویز پر کام کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ مزید برآں منصوبے کے نقصانات اور اتھارٹی و الاٹیز کو پہنچنے والے مالی خسارے کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ آڈٹ کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ ہاؤسنگ اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے منصوبے کا قبضہ JV پارٹنرز سے حاصل کر لیا ہے ۔ اتھارٹی نے JV پارٹنرز کو سہولیات اور مواقع فراہم کیے تاہم اس کے باوجود وہ منصوبہ کی تکمیل میں