م آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے رمضان سستے بازاروں اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا، انہیں بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دیگر شہروں کے مقابلے میں کم ہیں۔
چیئرمین نے ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیڈسٹرین ٹریکس والے ایریا میں بزرگوں اور بچوں کیلئے الیکٹرک کارٹس چلائی جائیں گی اور ویک اینڈ پر پیڈسٹرین ٹریکس والے ایریا میں ملک کے بہترین فوڈ چینز کے فوڈ سٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ پیڈسٹرین ٹریک سے قبل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو فعال کیا جائے اور پیڈسٹرین ایریا میں فوڈ سٹالز کے ساتھ مختلف تفریحی سہولیات کا بھی انتظام کیا جائے، بلیو ایریا میں پیڈسٹرین ٹریک کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈیجیٹل سکرینز نصب کی جائیں۔ |
|