ایل ڈی اے :حالی روڈ کی اپ گریڈیشن شروع کرنیکا
6-3-2025
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت حالی روڈ کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے کے لیے 29 کروڑ 14 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ تعمیراتی کام چار ماہ میں مکمل ہوگا،منصوبے کے تحت پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی فٹ پاتھ اور سائیکلنگ کے لیے واک وے بنائے جائیں گے ۔روڈ سائنیج کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے ۔بارشی پانی کے زیر زمین نکاس کے لیے رین واٹر ویل تعمیر کیے جائیں گے ، جو پانی کے ذخیرے اور نکاسی میں مددگار ثابت ہوں گے ۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ اطراف میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی۔انڈر گراؤنڈ وائرنگ، گرین ایریاز کی ترقی اور سولر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 12 فروری 2025 کو گلبرگ سکیم بلاک تھری میں جاری پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا تھا۔