راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نےکہا ہے کہ رنگ روڈ کیلئے مطلوبہ فنڈز جاری ہوگئے ہیں۔ اب فزیکل و فنانشل پراگریس میں مزید تیزی آئے گی۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے دسمبر کی ڈیڈ لائن ہے۔کام کی رفتار میں کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ اسے ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کیا جائے۔ ہر ہفتے رنگ روڈ کے روٹ کا دورہ کر کے آن گراؤنڈ کام کا جائزہ لیا جائے گا۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی فنانشل پراگریس 50فیصدہے۔نظر ثانی شدہ پی سی ون سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے کلیئر ہوچکا ہے۔اب ایکنک میں پیش کیا جائے گا۔ |
|