وحدت کالونی میں نئے گھروں کی تعمیر التوا کا &
4-3-2025
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) لاہور میں رہائشی و کمرشل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے گھروں کی تعمیر کا پلان بنایا گیا، بلندوبالا رہائشی عمارتوں کی تعمیرکیلئے وحدت کالونی کی جگہ کا انتخاب کیا گیا۔۔۔ مگر اڑھائی سال کے عرصے میں اس پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ وحدت کالونی پراجیکٹ کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سے واپس لیا گیا اور یہ ذمہ داری سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو سونپ دی گئی مگر اسے بھی اس زمین کا استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔یوں وحدت کالونی میں بلندوبالا عمارتوں کی تعمیر کا پلان کھٹائی میں پڑ گیا۔ ستمبر 2022 میں وحدت کالونی کو سی بی ڈی اے کی حدود میں شامل کیا گیا۔وحدت کالونی میں رہائش پذیر لوگوں کی منتقلی کا عمل منصوبے میں آڑے آگیا،منصوبے پر مزید کام روک دیا گیا۔پلان کے تحت 1400 سے زائد کوارٹرز کو گرایا جانا ہے ۔کالونی کی 550 کنال سے زائد اراضی پر تین ،سات اور گیارہ منزلہ عمارتیں تعمیر ہونی ہیں، کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا کام دو سال میں مکمل کرنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا،منصوبہ مکمل ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا