لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جاری منصوبے والٹن روڈ اپگریڈیشن میں نمایاں بہتری لا رہا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد جدید شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے ۔ جس میں مرکزی سڑک کی مرمت، سبزہ زاروں کی تعمیر اور باغبانی کا وسیع کام شامل ہے ۔ والٹن کے مکینوں نے اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا 30 سال پرانے دیرینہ مسائل سی بی ڈی پنجاب نے حل کئے ہیں۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے کہا ہم کئی دہائیوں پرانے مسائل کا حل نکال ، آمد و رفت کو آسان بنا رہے ہیں۔ |
|