جی پی او تا ٹی ایم چوک انڈرپاس کا کام شروع
1-3-2025
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سگنل فری مال روڈ راولپنڈی منصوبہ پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات و قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس حوالے سے بتایا کہ جی پی او چوک تا ٹی ایم چوک انڈرپاس بنایا جائے گا۔ایک کلومیٹر لمبے انڈر پاس پر 4.3ارب روپے لاگت آئے گی۔ آج سے پی سی چوک سے اے ایف آئی سی تک سڑک بند رہے گی۔