قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا نے قبریں مسمار کرکے قبرستان کی جگہ پرقبضہ کرنے والے 2 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
گنڈاسنگھ والا کے رہائشی محمدعابد نے پولیس کو بتایا کہ میں کھیتوں میں بکریاں چرا رہا تھا ، میرے علاوہ اہل دیہہ کے محمد رفیق، مشتاق، بشیر احمد، غلام نبی، امانت علی وغیرہ بھی وہاں پر موجود تھے کہ اس دوران برج کلاں کے رہائشی علی نواز نے اپنے ملازم راشدکے ہمراہ پرانے قبرستان کی جگہ کو غیر قانونی طورپر اپنی زمین میں شامل کرلیا، قبرستان کی جگہ سے کچھ انسانی ہڈیاں نکل آئیں جو ہم نے اکٹھی کرکے دفنا دیں، پولیس مصروف کارروائی ہے |
|