مال روڈ مری پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
27-2-2025
مری(نمائندہ جنگ) کینٹ بورڈ مری کے عملے نے کینٹ ایریا میں آپریشن کے دوران تجاوزات کو ختم کردیا۔ اس سے قبل تاجروں کو ازخود تجاوزات کے ختم کرنے نوٹس دئیے گئے تھے جس کی مدت پوری ہونے کے فوری بعد مال روڈ کینٹ ایریا،موبائل اور گارمنٹس مارکیٹ میں تمام تاجروں کو دوکانوں کے اندر تک محدود کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے متعدد مقامات سے دکانوں کی حدود سے باہر لگا ہوا سامان بھی سرکاری تحویل میں لے لیا۔