CDA کیپٹل ہسپتال کی تشخیصی خدمات کو آئوٹ سورس
27-2-2025
سلام آ باد ( رانا غلام قادر)سی ڈی اے کے کیپٹل ہسپتال کی تشخیصی خدمات ( Diagnostic Services)کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان سروسز میں پیتھالوجی لیب۔ امیجنگ اور جنرل ریڈیالوجی شامل ہیں۔چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس آئوٹ سور سنگ کے عمل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کیپٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم تاج کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ڈائریکٹر لاء کا مران بخت ۔ ڈائریکٹر آڈٹ عمران علی ۔ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ مسکین کا ظمی اور ڈائریکٹر ریسورس خواجہ ناصر علی شامل ہیں۔کمیٹی پیتھالوجی سروسز کی آئوٹ سو رسنگ کی فیزیبلٹی کا جائزہ لے گی ۔