اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کے زیرانتظام کمرشل پلاٹس کی نیلامی دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری رہی، نیلامی میں اب تک مجموعی طور پر 12 مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس تقریباً 16ارب 82کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کئے جاچکے ہیں۔۔۔
نیلامی کے دوسرے روز بھی سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بولیاں دے کر اپنی پسند کے پلاٹ حاصل کئے۔ نیلامی کے دوسرے روز مختلف سیکٹروں میں واقع کلاس تھری شاپنگ سینٹرز کے 5پلاٹس 1.13ارب روپے میں فروخت کئے گئے، سی ڈی اے کے زیراہتمام کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 28فروری تک جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی تیار شدہ کمرشل دکانیں 28فروری 2025بروز جمعہ نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔ نیلامی کے دوسرے روز سیکٹر F-6/1فاروقیہ مارکیٹ کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹ نمبر A۔4کو 31.03کروڑ روپے، سیکٹر G-9/3بازار نمبر 9کے پلاٹ نمبر A۔1کو 16.399کروڑ، سیکٹر G-9/2بازار نمبر 8کے پلاٹ نمبر B۔6کو 16.399کروڑ اور سیکٹر G-9/2بازار نمبر 2کے پلاٹ نمبر A۔6کو تقریباً 16.399کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا، اسی طرح سیکٹر G-10/2بازار نمبر 2کے پلاٹ نمبر 4کو 32.532کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔ بولیاں منظوری کیلئے بورڈ کے سامنے پیش کی جائینگی۔ |
|