راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) مال روڈ انڈر پاس کی تعمیر کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری متبادل ٹریفک پلان آج سے نافذ العمل ہوگا، حکومت پنجاب کی جانب سے راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام آج 24 فروری سے شروع کیا جا رہا ہے، تعمیراتی کام کے دوران مال روڈ کو ایم ایچ ہسپتال سے ٹی ایم چوک تک عارضی طور پر مکمل بند کر دیا جائے گا اور ایم ایچ چوک سے ٹی ایم چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو مال روڈ کے متوازی حیدر روڈ پر منتقل کیا جائے گا، جہاں سے ٹریفک مریڑ چوک ، مری روڈ اور راشد منہاس روڈ کا استعمال کرتے ھوئےکچہری چوک کی جانب باآسانی جا سکے گی۔
|
|