مارگلہ انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹس کیل
25-2-2025
اسلام آباد ( دنیارپورٹ ) مارگلہ انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کی قرعہ اندازی کی تقریب جیکرنڈا کلب ڈی ایچ اے فیز ٹو میں ہوئی۔۔۔ جس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، قائم مقام ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے غلام مرتضیٰ ، سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے دیگر حکام بھی شریک تھے ، مارگلہ انکلیو میں محدود پلاٹوں کے لیے کئی ہزار درخواستیں دی گئی تھیں جن مین بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی شامل تھے ۔مارگلہ انکلیو سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کا مشترکہ منصوبہ ہے جو بوٹینیکل گارڈن، جھیل، پارکس، مساجد، صحت کی سہولیات ، سکول، کمرشل ایریاز اور فائیو سٹار ہوٹلز پر مشتمل ہے ۔ مارگلہ انکلیو شاہراہ دستور سے تقریباً 6منٹ کے مسافت پر ہوگا۔ قرعہ اندازی میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ہر درخواست دہندہ کو لاٹری میں کامیاب ہونے کا مساوی موقع ملے ۔ منصوبہ کم سے کم وقت میں مکمل کیا جا ئیگا تاکہ جلد پلاٹ حوالے کیے جا ئیں،مارگلہ انکلیو حکام نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔