حکومت ٹاسک فورس کی تجاویز پر عمل کرکے غیر یق&
24-2-2025
سلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) حکومت ٹاسک فورس کی تجاویز پر عمل کرکے غیر یقینی کی صورتحال ختم کرے،رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے متوقع حکومتی پیکیج سے تعمیراتی صنعت اور الائیڈ انڈسٹریز چلیں گی۔ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک ہے بیروزگاری کی شرح میں کمی سے غربت میں براہ راست کمی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان رانا اکرم نے کیا ہے انہو ں نے کہا کہ اگلے جائزے میں مرکزی بینک کے پاس مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا بہترین موقع ہے کیونکہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی بڑھنے کی شرح میں کمی ہوئی ہے اس لیے اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لانے کی گنجائش ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے، شرح سود میں کمی سے پیسے کی سرکولیشن میں اضافہ ہوگا۔