سلام آباد(وقائع نگار) مارگلہ ویو ہاوسنگ اسکیم سیکٹر ڈی سترہ کے مین مرکز میں تجاوزات کیساتھ آوارہ کتوں کی بھرمار نے رہائشیوں کو شدید پریشان کردیا انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دینے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ان خیالات کا اظہار مارگلہ ویو ہاوسنگ اسکیم کی رہائشیوں کی نمائندہ تنظیم "مارگیلئین ویلفئیر ایسوسی ایشن " ڈی سترہ کے صدر روئیدار علی خان نے ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں کیا صدر روئیدار علی خان نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد ہے تجاوزات، دکانداروں کا ڈی سی ریٹ سے تجاوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے امن و امان کے حوالے سے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے صدر مارگیلئین ویلفئیر ایسوسی ایشن روئیدار علی خان نے وزیراعظم،وزیر داخلہ ، چیف کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آئی جی اسلام آباد سے فوری اور مستقل کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
|
|