کمیٹی انجینئرز ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ مž
22-2-2025
لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ کوآپریٹو حکومت پنجاب نے سابقہ انتظامیہ کمیٹی انجینئرز ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ کی مدت کی تکمیل کے بعد انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2025-2028 کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور مورخہ 23فروری کو حق رائے دہی ہوگا۔ ان انتخابات میں ہمارا انجینئرز گروپ کی طرف سے ہاشم بھٹہ صدارتی امیدوار جبکہ یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کی طرف سے ساجد خان، انصاف گروپ کی طرف سے ملک حمزہ کھوکھر صدارتی امیدواران ہیں۔ سروے کے مطابق ان انتخابات کی بابت ممبران سوسائٹی میں جوش و جذبہ نظر آیاں اکثریت نے جھنڈا کے نشان پر الیکشن لڑنے والے صدارتی امیدوار ہاشم بھٹہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔سابقہ صدارتی امیدوار رائے علی جاوید خان نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت ہاشم بھٹہ ایڈووکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ممبر مجاہد بھٹہ نے کہا آمدہ انتخابات میں ہاشم بھٹہ اور ان کے گروپ کی کامیابی یقینی ہے اور مخالف کے پاس کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں۔