ترقیاتی سکیموں کیلئے 8ارب 18کروڑ روپے منظور
22-2-2025
اہور (اپنے نامہ نگار سے )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25-2024کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 66ویں اجلاس میں لوکل گورنمنٹ اور ہیلتھ کئیر سیکٹرز کی 2ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 8ارب 18کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سیمریم نواز ہیلتھ کلینکس کے ذریعے صحت کی سہولیات کی عام آدمی تک رسائی کیلئے 8ارب 15کروڑ روپے کی منظوری دی گئی اور محکمہ صحت کو مریم نواز ہیلتھ کلینکس کو مزید بہتر ، جدید تر اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ مزید ورکنگ پارٹی اجلاس میں کلوٹ اور ملحقہ آبادیوں میں واٹر سپلائی سکیم اور ڈیم کی تعمیر کے ذریعے پانی کے ذرائع کی ترقی (پی سی II)کیلئے 3کروڑ 69لاکھ کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں