مری ڈویلپمنٹ پلان ،2118ملین سے چار منصوبے مکمل
21-2-2025
اولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)مری ڈویلپمنٹ پلان کے تحت2118 اعشاریہ 174 ملین روپے سے چار منصوبے مکمل کئے جائیں گے جن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی دو، ماحولیات کی ایک اور ایم سی مری کی ایک سکیم شامل ہے۔ 1672اعشاریہ591ملین روپے کی دو واٹر سپلائی سکمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بنا رہا ہے جبکہ381اعشاریہ555ملین روپے سے بائیو ڈائی ورسٹی پارک کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ایم سی مری کی سکیم کے تحت چار علاقوں میں عوامی لیٹرین تعمیر کی جارہی ہیں۔جو کالی مٹی،کشمیر پوائنٹ،سنی بنک،سندین پر بنائی جائیں گی۔ لاگت کا تخمینہ64اعشاریہ028ملین روپے ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مطابق ڈونگا گلی واٹر سپلائی سکیم پر873اعشاریہ276ملین روپے جبکہ در جاوا واٹر سپلائی سکیم پر835اعشاریہ315ملین روپے خرچ ہوں گے۔در جاوا واٹر سپلائی سکیم کیلئے پانی دریائے ہرو سے پمپ کرکے لایا جائے گا۔ کشمیر پوائنٹ واٹر ٹینک تک نو کلومیٹر پائٹ لائن اور پانچ پمپنگ اسٹیشن بننے ہیں۔