اہور (سٹاف رپورٹر سے) وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے اجلاس ہوا۔
ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے پیش رفت بارے بریفنگ دی،اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف،پنجاب بینک، اخوت اور الائیڈ اداروں کے نمائندگان بھی تھے ۔بریفنگ میں بتایا گیا 15 ہزار افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے جاری، 5 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں، گھروں کی تعمیر نو، مرمت اور بحالی کیلئے موصول درخواستوں بارے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔لاہور زون 3422، راولپنڈی 2101 ، فیصل آباد 2249 ، ملتان 3035، بہاولپور 1773 جبکہ بھکر میں 1875 افراد کو بلاسود قرضے دئیے گئے۔ |
|