تجاوزات آ پریشن،درجنوں شیڈز منہدم ، بیسیو
20-2-2025
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر۔۔۔ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اندرون بازار صدر،کوئلہ سینٹر،ٹینچ بھاٹہ روڈ ، ہاتھی چوک و دیگر علاقوں میں کیا گیا جس کے دوران دکانوں کے آگے بنا ئے گئے درجنوں شیڈ ز، سڑکوں پر پیدل چلنے والی رکاوٹوں کو مسمار کر دیا گیا جبکہ سڑکوں پر لگائی گئی بیسیوں ریڑھیاں اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا ۔ آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔