فیصلہ،منصوبے پر 92 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی، جس سے علاقے میں برساتی پانی کی نکاسی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے گا۔
واٹر ٹینک بتیس لاکھ گیلن محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تاجپورہ بی بلاک میں جدید واٹر ٹینک کی تعمیر رواں ماہ فروری میں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس منصوبے پر 92 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی، جس سے علاقے میں برساتی پانی کی نکاسی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے گا۔پانچ سال بعد تاجپورہ واٹر ٹینک کی منظوری دی گئی ہے ، جبکہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ آمنہ پارک میں بننے والے اس واٹر ٹینک کی گنجائش 32 لاکھ گیلن ہو گی، جو اکتوبر 2026 سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔واٹر ٹینک کے ساتھ نئی سیوریج لائن بھی بچھائی جا رہی ہے ، جو ہربنس پورہ سے جوڑے پل تک جائے گی اور کراچی پلی کے ذریعے اسے کینٹ ڈرین سے منسلک کیا جائے گا۔تاجپورہ بی بلاک کے مکین ہر بارش میں پانی میں ڈوب جاتے ہیں۔ منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث شہری کئی سالوں سے پریشان ہیں۔ مون سون کے موسم بارش آتی ہے تو ہمارے گھروں میں پانی بھر جاتا ہے ، جس سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
|
|