اسلام آبا دہائیکورٹ:ای الیون کاچلڈرن پار
19-2-2025
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ای الیون کا چلڈرن پارک اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد آصف نے چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت کاشف علی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا چلڈرن پارک میں مسلح افراد ہیوی مشینری کے ساتھ داخل ہوئے اور بچوں کے جھولے اکھاڑ دیئے ۔ سی ڈی اے غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات ختم نہیں کرا سکی۔ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے چلڈرن پارک کی بحالی کے احکامات جاری کئے