اسلام آ باد تعمیراتی سر گرمیاں؛ CDAاتھارٹی ن
17-2-2025
سلام آباد( رانا غلام قادر ) سی ڈی اے اتھارٹی نے اسلام آ باد کے زون نمبر دو‘ تین ‘ چار اور پانچ میں تعمیراتی سر گرمیوں کی نگرانی کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں ،ڈی جی بلڈنگز اور ہائوسنگ کنٹرول فیصل نعیم کو رپورٹ کریں گی۔ شعبہ ایچ آر نے کمیٹیوں کے قیام کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد تعمیرات میں بلڈنگ بائی لاز اور اسلام آ باد یگولیشنز کی خلاف ورزی کو روکنا ہے ۔ زون ون کمیٹی سر براہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ جبکہ ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہا ئوسنگ سوسائٹیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول نارتھ شامل ہیں۔ زون تھری کمیٹی کے سر براہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹو، دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر انوائر منٹ پروٹیکشن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی سی ایس نارتھ ۔سائوتھ شامل ہیں۔ زون فور کمیٹی سر براہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ون، دیگر ممبران میں ڈپٹی دائریکٹر ر یجنل پلاننگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس سائوتھ شامل ہیں۔ زون فائیو کمیٹی سر براہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ٹو، ممبران میں ڈپٹی ڈدائریکٹر ریجنل پلاننگ ‘ ہائوسنگ سوسائٹیز‘اور ڈپٹی دائریکٹر بی سی ایس سائوتھ اور نارتھ شامل ہیں۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کے ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جب بھی ضرورت ہو سی ڈی اے کے عملہ کو سپورٹ فراہم کریں ۔اسلام آ باد پولیس اور انتظامیہ کی مدد کیلئے متعلقہ کمیٹی کے سر براہ کو آرڈی نیشن کر یں گے۔