جشن بہاراں میں ملکی ثقافت اجاگرکی جائےگی،
17-2-2025
اولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ جشن بہاراں میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں جشن بہاراں کے رنگا رنگ میلے کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہاکہ شہریوں کے لئے جشن بہاراں کا ایونٹ یادگار ہوگا،25، 26 اور 27 فروری تین دنوں کو تفریح سے بھرپور بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جشن بہاراں میں غیر ملکی کمپنیز کے سی ای اوز اور سفارتی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور تمام اے سیز نے شرکت کی ۔اجلاس میں بڑے ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ کھانوں کے سٹالز کے حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں