ماسٹر پلاننگ والی ہائوسنگ سکیموں کی حوصلہ 
15-2-2025
ہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا بے ہنگم تعمیرات کی بجائے ماسٹر پلاننگ والی ہائوسنگ سکیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ہائوسنگ سیکٹر کیلئے سپاشل پلاننگ اتھارٹی ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونیوالے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) نبیل جاوید، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سیکرٹری ہائوسنگ نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ہائوسنگ سکیموں کے معاملات ریگولیٹ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا وزیراعلی مریم نواز چاہتی ہیں کہ عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا ہوں۔ ہائوسنگ سیکٹر کے معاملات میں شفافیت لانے کیلئے وزیراعلی خود سپاشل پلاننگ اتھارٹی کے معاملات دیکھیں گی۔