گلشن آباد ہائوسنگ سکیم اورقائم مینشن میںغ
14-2-2025
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹاسک فورس نے ریجن بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔آر ڈی اے انفورسمنٹ اسکواڈ نے گلشن آباد ہائوسنگ سکیم میں لے آئوٹ پلان کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا اس آپریشن میں بغیر منظور شدہ کام کرنے والی غیر قانونی ہائوسنگ سکیم قائم مینشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی گئی آپریشن کے نتیجے میں دونوں ہائوسنگ سکیموں اور راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے ۔ کریک ڈائون جس کی نگرانی ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کی، آر ڈی اے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے جو عوامی مفادات کے تحفظ اور زمین کے غیر قانونی طریقوں کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے واضح کیا کہ تجاوزات اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو دھوکہ دہی اور استحصال سے بچایا جا سکے۔