اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آ باد کے زون دو ‘ چار اور پانچ میںواقع نجی ہائوسنگ سکیموں اور کمرشل پراجیکٹس اور سکیموں کے امور اور مسائل پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میںسی ڈی اے ‘ اسلام آ باد انتظامیہ اور ایم سی آئی کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ اس12رکنی کمیٹی کا کنوینر ڈی جی اربن پلاننگ سی ڈی اے کو بنایا گیا ہے۔ دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ ‘ ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ ‘ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سائوتھ ‘ ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ‘ ڈائریکٹر انوائرمنٹ ریجنل ‘ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ تھری ‘ ڈائریکٹر ہا ئوسنگ سوسائٹیز ‘ اسسٹنٹکمشنر صدر ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر کو آپریٹو سوسائیٹیز ‘ ڈائریکٹر میونسپل کا رپوریشن اور ڈائریکٹر ریونیو شامل ہیں۔ کمیٹی کی ٹی او آرز بھی جاری کی گئی ہیں۔کمیٹی نجی ہائوسنگ سکیموں اور کمرشل پراجیکٹس اور سکیموں کا ڈیٹا جمع کرے گی اور ان کے سپانسرز سے مختلف فیس ‘ چارجز اور ٹیکس کی وصو لی کو یقینی بنا ئے گی۔ کمیٹی یقینی بنائے گی کہ ان پراجیکٹس میں شہری شہولیات کیلئے مختص زمین سی ڈی اے کے نام ٹرانسفر ہو۔یہ بھی یقینی بنایا جا ئے گا جو زمین سی ڈی اے کے پاس ڈویلپمنٹکیلئے بطور رہن رکھا جا ئے وہ سپانسرز کی جانب سےکسی کو الاٹ نہ کیا جا ئے۔یہ بھی یقینی بنایا جا ئے گا کہ سکیم میںسی ڈی اے کے منظور شدہ نقشے یا لے آئوٹپلان کی خلاف ورزی نہ کی جا ئے۔ یہ بھی یقینی بنا یا جا ئے کہ نجی سکیموں سے متعلق پلاننگ ریگولیشنز پر عمل کیا جا ئے۔ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہوگا۔کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفیکیشن جا ری کردیاگیا ہے۔
|
|