|
||||
سیکٹر آئی الیون فور میں کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ | ||||
11-2-2025 | ||||
سلام آ باد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آباد کے لئے کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ سیکٹر آئی الیون فور میں ایک کیش اینڈ کیری کے ساتھ بنایا دیا ہے۔ متاثرین علاقہ سیکٹر آئی الیون و آئی ٹین نے چیئر مین سی ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ اس کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ کو رہائشی علاقے سے دور منتقل کیا جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے کے نام ایک درخواست میںمکینوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کوڑا ڈمپنگ پوائنٹ کی وجہ سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جس سے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ |