سیف سٹی پراجیکٹ،عوامی مقامات، ٹریفک سگنلž
8-2-2025
اولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سیف سٹی پراجیکٹ کی نئی ڈیڈلائن30اپریل 2025 بتائی گئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ابھی تک سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت323عوامی مقامات اور ٹریفک سگنلز پر1650 کیمرے لگ چکے ہیں۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلڈنگ سائٹ اوورآل 70فیصدمکمل کی جاچکی ہے۔ فیلڈ سائٹ کا کام 85فیصد اور نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کا کا81فیصدمکمل ہو چکا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت ٹریفک جنکشنز اور پبلک پلیسز پر 359پول سائٹس ہیں جس پر 2097کیمرے لگائے جائیں گے۔ کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کو تکمیلی مراحل تک پہنچانے کے لئے فنڈز کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے امن عامہ میں بہتری اور شہریوں میں احساس تحفظ بڑھے گا۔