CDA میں گورنمنٹ کا اکائونٹنگ سسٹم سیپ نافذ کرن
8-2-2025
سلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سی ڈی اے بورڈ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا،سی ڈی اے ہسپتال کے مالی معاملات کو احسن طریقے سے چلانے کیلئے ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کے مالی معاملات بہتر بنا نےکیلئے سیپ (SAP) سسٹم کو رائج کیا جائے گا، اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے کے مالی معاملات میں گورنمنٹ آف پاکستان کا اکائونٹنگ سسٹم سیپ (SAP) متعارف کروایا جائے گا، اجلاس میں ہیلتھ سروسز ونگ میں مختلف کٹس کی فراہمی کیلئے ریٹ رننگ کنٹریکٹ ، پارلیمنٹ لاجز اور گورنمنٹ ہاسٹل کی بحالی کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات پیپرا رلوز کی سیکشن F42 کے تحت حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔سی ڈی اے بورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر F-6 میں واقع پیڑول پمپ کی ماہانہ لیز 2 لاکھ 92 ہزار سے بڑھا 45 لاکھ ماہانہ کردی گئی، سالانہ لیز پر 10 فیصد ہر سال اضافہ بھی ہوگا، اجلاس میں اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے سی ڈی اے میں لینڈ سکیپنگ ماہرین، اسلام آباد واٹر ایجنسی کیلئے مینجنگ ڈائریکٹر اور 3 ڈا ئریکٹرز بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح ادارے میں اربن ڈویلپر اور کاربن کریڈٹ ایکسپرٹ بھی بھرتی کرنے ، سی ڈی اے سے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس لیکر کٹوتی نہ کروانے والے ڈیپوٹیشن افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ کٹوتی نہ کروانے والے ڈیپوٹیشن افسران کے خلاف کاروائی کیلئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو درخواست کی جا ئے گی۔ سی ڈی اے بورڈ نے گرین فورٹئیر ڈیٹا سینٹر کیلئےٹرانزیکشن ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اسی طرح My Islamabad App کی ای پیمنٹ کے گیٹ ویز کی منظوری بھی دی گئی ۔