سلام آباد (خبرنگار) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شرحِ سود میں حالیہ کمی کو سراہتے ہیں اس فیصلے سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں تیزی آئیگی حال ہی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہزار پوائنٹ کی کمی کے ساتھ شرحِ سود کو بارہ فیصد مقرر کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایٹیں سوسائٹی کے سی ای او طارق حامدی نے اپنے بیان میں کیا ہے طارق حامدی نے کہا ہے کہ حکومت کی اس فیصلے سے سرمایہ کاری میں بہتری آئے گی اور انفرادی اور کاروباری سطح پر لوگ بینکوں مین پیسہ رکھنے کی بجائے رئیل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ کاری کو فوقیت دینگے جو کہ بلاشبہ ایک منافع بخش ہوگاگزشتہ سالوں میں بہت زیادہ حد تک پالیسی ریٹ میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے طارق حامدی نے کہا کہ شرح سود میں مسلسل اضافے سے نا صرف کاروباری سرگرمی متاثر ہوئی بلکہ ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔ تا ہم اب دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ پراپرٹی کو کاروبار میں بھی لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا جس سے معاشی نمو میں اضافہ متوقع ہے۔
|
|