پارک روڈ پر سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن کاپی
30-1-2025
سلام آباد(وقائع نگار)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 72 واں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹیوز ڈویژن، وزارت داخلہ، فنانس ڈویژن کے سینئر افسران، سی ڈی اے بورڈ ممبران اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.اجلاس کے دوران پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا حب میں تبدیل کرنے کے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دی گئی. اس منصوبے کی تخمینہ لاگت تقریبا 652.819 ملین روپے ہے۔منصوبے کا مقصد موجودہ سی ڈی اے نرسری کو ایک ماڈل نرسری میں تبدیل کرنا ہے جس میں مختلف قسم کی سہولتیں شامل ہونگی.یہ منصوبہ پاکستان کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شروع کیا جا رہا ہے جنہوں نے اس کا اعلان 24 دسمبر 2024 کو F-8 انٹرچینج/فلائی اوور منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا تھا.سی ڈی اے نرسری جو اسلام آباد کے پارک روڈ پر واقع ہے اور 50 ایکڑ رقبے پر محیط ہے کوگارڈینیا حب منصوبے کے تحت ہارٹیکلچرل کا ایک اہم مرکز بنانے کا تصور کیا گیا ہے،منصوبے میں فلاور شاپس سمیت کیفے کی تعمیر بھی شا مل ہوگی،منفرد اور قدرتی حسن سے مالا مال نرسری میں جدید کنٹرولڈ اور وینٹیلیٹڈ گرین ہاؤسز بنائے جائیں گے جہاں مختلف قسم کے پودوں کی کاشت کی جاسکے گی،منصوبے میں ٹشو پروپیگیشن کے لئے ایک نرسری کی سہولت فراہم، ایک پائیدار ڈرپ ایریگیشن کا انتظام بھی بنایا جائے گا، نرسری میں رنگا رنگ پھولوں کی نمائش کیلئے جگہ بھی مختص ہو گی