اہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ اورہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیاگیا،لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی روزانہ تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، کمرشل،رہائشی اور زرعی زمینوں کی زوننگ کی جائے گی ،ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کو ہر چار سال میں ریویو کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہراضلاع میں ڈسٹرکٹ سپیشل پلاننگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ اراضی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بھی دیا جائے گا،ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پردرخواستوں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کا فیصلہ بھی کیا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اربن ایریاز میں بے ہنگم غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔ وزیراعلی نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا ،منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت اور منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ وزیر اعلیٰ نے سعودی شہزادہ محمد بن فہدبن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے
|
|