نان بنکنگ ٹرانزیکشن،50لاکھ سے زیادہ جائیدا
28-1-2025
اولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)نان بنکنگ ٹرانزیکشن کے ذریعے50لاکھ روپے سے زیادہ مارکیٹ ویلیو والی جائیداد کی خریداری پر خریدار سے پانچ فیصد جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ پچاس لاکھ روپے سے زیادہ کی مارکیٹ ویلیو والی جائیداد کی خریدو فروحت بذریعہ چیک ہوگی ورنہ خریدار کوپانچ فیصد جرمانہ بھی کرنا پڑے گا۔ایسی ٹرانزیکشن پر جرمانہ وصول نہ کرنے پر بورڈ آف ریونیو نے نوٹس لیا ہےاور ہدایت کی ہے کہ خریداروں سے جرمانہ وصول کیا جائے ورنہ متعلقہ سب رجسٹرارز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز اور ٹرانسفرنگ / تصدیق کرنے والے افسران ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرزکو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001کی سیکشن75کو چیپٹر x انٹری21کے تحت ایسی جائیداد جس کی مارکیٹ ویلیو 50لاکھ روپے سے زیادہ ہوگی اس کی نان بنکنگ ٹرانزیکشن پر پانچ فیصد جرمانہ چارج ہوگا۔