ejang
BACK
قائمہ کمیٹی ہا ئوسنگ و تعمیرات کا پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا نو ٹس
28 جنوری ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد( نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بر ائے ہا ئوسنگ و تعمیرات نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا نو ٹس لے لیا ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مو لا نا عبد الغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا، اور کہا کہ کسی ایک افسر کی شکایت پر پورے ادارے کو ختم کر دینا سمجھ میں نہیں آرہا، سیکرٹری ہا ئوسنگ ڈاکٹر شہزاد بنگش نے کمیٹی کو وزارت کے امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں کابینہ کی جانب سے جولائی 2024میں پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا فیصلہ بھی زیر غور آیا۔چئیرمین کمیٹی غفور حیدری نے کہا کہ کہ کیوں نہ پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، کسی ایک افسر کی شکایت پر پورے ادارے کو ختم کر دینا سمجھ میں نہیں آرہا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ شہزاد خان بنگش نے جواب دیا کہ فیصلہ وفاقی کابینہ میں ہوا تھا کہ پروجیکٹ سی ڈی اے کرے گی یا متعلقہ منسٹری خود کروا سکتی ہے، پی ڈبلیو ڈی کے منٹیننس کے ملازمین کو سی ڈی اے کے حوالے کیا گیا جبکہ کور سٹاف کیلئے سول سروس ایکٹ کو اسمبلی میں بھیج دیا ہے،اس پر ابھی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ وزیر ہاوسنگ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا کہ سوال لکھ کر دے دیں اگلی میٹنگ میں اسکا جواب دینگے، قائمہ کمیٹی نے حکومت پر زور دیا کہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جا ئے۔ ارکان نے کہا کہ اس فیصلے کے منفی اثرات مرتب ، ملازمین بیروزگار ہوں گے، ترقیاتی پراجیکٹس متاثر ہونگے۔کمیٹی نے رائے دی کہ پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کی بجائے اس کی ری سٹرکچرنگ کی جا ئے اور فعال ادارہ بنایا جا ئے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ایشو پرتفصیل سے غور کیا جا ئے گ |
|