کھاریاں راولپنڈی موٹروے؛لینڈ ایکوزیشن نا
28-1-2025
اولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق 95ارب روپے کی117اعشاریہ 2کلو میٹر لمبی چار رویہ کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کیلئے لینڈ ایکوزیشن تاحال مکمل نہیں ہوسکی جس کے باعث منصوبہ سست روی کاشکار ہے۔راولپنڈی کھاریاں موٹروے منصوبہ میں گوجرخان کے22اور راولپنڈی کے دس گائوں آرہے ہیں۔جن میں منصوبہ کیلئے اراضی لی جائے گی۔زرائع کے مطابق گوجرخان میں لینڈ ایکوزیشن کیلئے1088ملین روپے طلب کئے گے تھے۔350ملین روپے ملے ہیں۔جبکہ راولپنڈی تحصیل صدر کیلئے8سو ملین روپے طلب کئے گے ہیں۔ کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کے سات انٹرچینج ہیں۔پہلا انٹرچینج سرائے عالمگیر میں میرپور جنکشن ممازپور/باغ نگر پر ہوگا۔دوسرا انٹرچینج جہلم میں کالا گجراں،تیسرا دینہ میں چک عبدالخالد،چوتھا سوہاوہ (ہتھیاں)،پانچواں گوجرخان (چوک حبیب،قاضیاں)،چھٹا مندرہ کلرسیداں روڈ(کری دولال)اورساتواں روات چھنی شیر عالم کے قریب ہوگا۔ سڑک پر باڑ کے زریعے رسائی محدود ہوگی۔منصوبہ میں گوجرخان کے22اور راولپنڈی کے دس گائوں آرہے ہیں۔کھاریاں تا سیالکوٹ موٹروے کو کھاریاں راولپنڈی موٹروے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کو مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیا جائے گا۔جس کیلئے تمام انٹرچینج ،پل اور دیگر سٹرکچرز چھ لین ہوں گے۔اگر ٹریفک بڑھی تو صرف اضافی دو لین شامل کرلی جائیں گی۔