اسلام آباد میں سیکٹروار درختوں کی تعداد ک
27-1-2025
سلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکٹر وار درختوں کی تعداد کا ریکارڈ ماحولیاتی شعبے کے پاس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، وزارت داخلہ کی طرف سے پارلیمنٹ ہائوس کو فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی شعبے کے پاس سیکٹر وار درختوں کی تعداد کے ضمن میں درختوں کی گنتی کا کوئی ریکارڈ نہیں کیونکہ اس طرح کی کاوش کبھی عمل میں ہی نہیں لائی گئی ،ماحولیاتی شعبہ بہار اور مون سون میں ہر سال شجرکاری کے ضمن میں ہزاروں درخت لگاتا ہے ، گزشتہ تین سالوں میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر 28میاواکی جنگلات لگائے گئے ، مارگلہ ہلز ایک جھاڑی دار جنگل ہے اور یہاں پودوں کی تعداد کو شمار کرنا تقریباً ناممکن ہے۔