وفاقی دارالحکومت میں وزیرِاعظم کی ہدایت پ
27-1-2025
اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی سیاحتی بسوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ شمالی پنجاب، راولپنڈی ڈویژن، ہزارہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا کی سینکڑوں خاندان ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد کے مختلف پکنک مقامات دیکھنے آتے ہیں۔ اس دوران کرائے کی گاڑیاں بھاری رقم وصول کرتی ہیں اور شکرپڑیاں، لیک ویو پارک، اور دامنِ کوہ لے کر آتی اور لے جاتی ہیں۔اس پر وزیرِاعظم نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا اور سی ڈی اے کے ممبر میٹرو قاضی عمر کو ہدایت دی کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو سیر و تفریح کے لیے آنے والے خاندانوں کے لیے خصوصی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسوں کا انتظام کریں۔وزیرِاعظم کی ہدایت پر جنوری میں ہی یہ سیاحتی سروس لیک ویو پارک، شکرپڑیاں پارک، اور دامنِ کوہ تک چلا دی گئی ہے، جس کا کرایہ صرف 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے ملک کے مختلف اضلاع سے آنے والوں کو وفاقی دارالحکومت میں سستی سہولت فراہم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ یہ سیاحتی بسیں صرف ہفتہ اور اتوار کو ہی سروس فراہم کریں گی۔