لاہور(کامرس رپورٹر) صدر پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر نذیر حسین نے ہاؤسنگ سیکٹر کی بحالی کیلئے اقدامات تجویز کیے ہیں تاکہ نہ صرف ملک سے کیپٹل فلائی کو روکا جا سکے بلکہ 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات کو بھی ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا حکومت کا ابتدائی ردعمل مضبوط معاشی بحالی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ ان کے مطابق تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔
|
|