موٹرویز پر حفاظتی باڑ ٹوٹنے یا چوری ہونے کی &
24-1-2025
سلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا بریفنگ اجلاس منعقد ہواوفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں موٹرویز پر کب اور کہاں حفاظتی باڑ ٹوٹی یا چوری ہوئی، ایک ہفتے میں انکوائری اور رپورٹ پیش کریں وفاقی وزیر عبدالعلیم نے کہا کہ مستقبل میں موٹرویز کے اطراف حفاظتی جنگلوں کی چوری یا نقصان ناقابل برداشت، متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے ملک کی تمام موجودہ موٹر ویز پر مرمت کے کام کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے موٹرویز پر نئے انٹرچینج بنانے کے کیلئے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے کھاریاں سے اسلام آباد موٹر وے کو 4 نہیں، 6 لین کا بنایا جائے گا، رکاوٹیں دور کریں، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ موٹرویز پر سیفٹی اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، مستقل اور مربوط پالیسی بنائیںوفاقی وزیر نے کہا کہ موٹروے پر انٹرچینجز کیلئے ایک ہفتے میں ایس او پیز طلب، این ایچ اے ایک جیسا طریقہ کار ویب سائٹ پر لگائے اجلاس میں ایم ون موٹروے سے اسلام آباد ائرپورٹ کو رسائی دینے اور انٹرچینجز کیلئے یونیفارم پالیسی ایجنڈے میں شامل تھے وفاقی وزیر مواصلات کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجیحی منصوبہ جات اور مختلف پراجیکٹس پر بجٹ مختص کرنے پر بریفنگ دی عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 کی کوئٹہ سے کراچی کی شاہراہ اولین ترجیح، یہ ملک کے لیے بہت اہم ہے اجلاس میں مختلف صوبوں میں این ایچ اے کے جاری و مجوزہ منصوبوں پر غوروخوض اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی وفاقی وزیر مواصلات کو اہم امور پر بریفنگ دی