نٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی۔کاروبار کے ابتدائی سیشن میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد اضافہ ہوا.جس کے نتیجے میں روپے کی قیمت 10 پیسے کی بہتری کے ساتھ 278.72 روپے تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو روپے کی قیمت 278.82 روپے تھی۔
دوسری جانب عالمی سطح پر بدھ کے روز ڈالر میں غیر فیصلہ کن تجارت کی وجہ سے معمولی کمی واقع ہوئی، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے منصوبوں کے حوالے سے وضاحت کی کمی نے مالیاتی مارکیٹوں میں بے چینی پیدا کر دی۔ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی حکومت چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔تاہم اس سے پہلے انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا کو تقریباً 25 فیصد محصولات کا سامنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ مزید تفصیلات کے بغیر انہوں نے یورپی درآمدات پر بھی محصولات عائد کرنے کا وعدہ کیا۔ ان دھمکیوں کے باوجود ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے بعد امریکی ڈالر نے اہم کرنسیوں کے مقابلے میں 1.2 فیصد کمی کے ساتھ ہفتے کا آغاز کیا۔
|
|