اسلام آباد(پ ر)ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد ظفر اقبال کا فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انکلیو II- (سکائی گارڈن)بارہ کہواسلام آبادکا دورہ کیا،انہوں نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئرافسران کی انتھک محنت پر ان کی تعریف کی۔ڈائریکٹر جنرل نے پروجیکٹ کی مکمل بریفنگ لی۔انہوں نے کام کی برق رفتاری کو سراہااور اطمینان کا اظہار کیا اور مزیدکہا کہ وہ ہر ماہ ہنگامی بنیادوں پر پروجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات دینے کے لیے پر عزم رہیں |
|