لاہور(آئی این پی)پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ اب شہری علاقوں سے باہر ہاسنگ سوسائٹیز سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ایکسائز حکام کے مطابق حکومت سے منظور شدہ ہاسنگ سوسائٹیز میں رہائشیوں سے وصولی ہوگی، منظور شدہ ہاسنگ سوسائٹیز سے نئے سسٹم کے تحت ڈی سی ریٹ پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ای ٹی او ایکسائز کو اختیار ہوگا کہ وہ ٹیکس تشخیص کرسکے۔حکام کے مطابق پنجاب بھر میں 25 لاکھ کے قریب پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ میں شامل ہیں۔ شہر سے باہر ہاسنگ سوسائٹیز کو سسٹم میں شامل کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ متوقع ہے۔ایکسائزحکام نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لئے سمری رواں ہفتے حکومت کو بھجوائیگی۔ |
|