سلام آباد: (وقائع نگار): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور ان کے تکمیلی شیڈول کے حوالے سے بریفننگ بھی دی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جناح ایونیو انٹرچینج پر فلائی اوور کی بیس سلیب کا کم مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ منصوبے کی ورٹیکل اور فائنل سلیب رواں ماہ مکمل ہو جائے گی. انہیں مزید بتایا گیا کہ جناح ایونیو سے ایف ٹین کی جانب برج پر 2 ڈیک سلیبز کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح ایونیو سے ملحقہ برج پر مکمل کی گئی ڈیک سلیبز کے کام کا بھی معائنہ کیا.چئیرمین سی ڈی اے ا نے F-10 راؤنڈ آباؤٹ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے انجینئرنگ ری ماڈلنگ منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا. چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ میں آنے والی سروس لائنز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں. چیئرمین سی ڈی اے نے جناح ایونیو انٹرچینج پر اب تک کے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا.بعد ازاں، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سرینا انٹرچینج منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ بھی دی.۔
|
|