لاہور چیمبر میں ’’رئیل سٹیٹ ٹیکسیشن‘‘ کے موضوع
16-1-2025
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ’’رئیل سٹیٹ ٹیکسیشن‘‘ کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد اس شعبے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالنا اور ان کے قابل عمل حل پیش کرنا تھا۔ سیمینار سے وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے ہائوسنگ کے چیئرمین حافظ محمد نعمان، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، نائب صدر شاہد نذیر چودھری اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل سٹیٹ کے کنوینر محمد رفیق حسرت نے خطاب کیا۔ بڑی تعداد میں سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کو درپیش ٹیکس کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔